جو بائیڈن نے مجھے امریکی قوم کیلئے ایک بہتر صدر بنایا۔بارک اوباما کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن نے مجھے امریکی قوم کیلئے ایک بہتر صدر بنایا۔بارک اوباما کا اعتراف
جو بائیڈن نے مجھے امریکی قوم کیلئے ایک بہتر صدر بنایا۔بارک اوباما کا اعتراف

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انہیں امریکی قوم کیلئے ایک بہتر صدر بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مجھے ایک بہتر صدر بنایا، میں امریکی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ جو بائیڈن اور نائب صدارتی امیدوار کمالا حسن کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکا کو ایک بہتر ملک بنائیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنے آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے جو بائیڈن اور کمالا کی مدد کریں جو موجودہ الیکشن اور اس کے بعد بھی ان کیلئے اہم ہے۔ موجودہ صدر ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کا ساتھ دیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  امریکا کی مرکزی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں نیا صدارتی امیدوار نامزد کردیا جس سے ٹرمپ ناخوش نظر آئے۔

 جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کرنے کیلئے منظوری جمہوری قومی کنونشن (ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن) میں دی گئی۔ صدارتی انتخاب رواں برس نومبر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

Related Posts