پولیس کی زیر سرپرستی ابراہیم حیدری میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iranian petrol and diesel sale continues in Ibrahim Hyderi

کراچی :پولیس کی سرپرستی میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس اس غیر قانونی کاروبار سے مبینہ طور پربھتہ وصول کرتی ہے اور اس غیر قانونی کاروبارکی سرپرست بنی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے ابراہیم حیدری کے علاقے میں ایرانی ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے،2 دکانوں پر باقاعدہ اسحاق ڈیزل اور محبوب ڈیزل نام درج ہے جبکہ 4 مزید دکانیںموجود ہیں جن پر کوئی نام درج نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس کو نہ صرف ان دکانوں کا علم ہے بلکہ ان کے مالکان کے ان گوداموں کا پتہ بھی معلوم ہے جہاں یہ اسمگل شدہ ڈیزل لا کر ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ پولیس غیر قانونی ڈیزل آتے ہی اپنا حصہ وصول کرتی ہے اورفروخت کرنیوالی دکانوں سے بھی ہفتہ وار بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری شکایت کرنیوالے شہریوں کوکہتے ہیں کہ یہ کاروبار غیر قانونی نہیں ہے بلکہ یہ پی ایس او کی اجازت سے ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری انسپکٹر شاہد محمود نے ایم ایم نیوز کے ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کے سوال پر کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں ہے میں چیک کرواتا ہوں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پیشہ ور ملزم کو روپوش رکھنے پر وکلاء کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر اس میں تھانے کا کوئی عملہ ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts