راولپنڈی میں خصوصی بچوں کے 3سرکاری ادروں کو تین بسیں دیدی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

three buses were given for special children In Rawalpindi

راولپنڈی :کورونا کے باوجود حکومت کی جانب سے خصوصی بچوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ،خصوصی بچوں کے 3سرکاری ادروں کو تین بسیں فراہم کردی گئیں۔

گورنمنٹ بلائنڈ گرلز اسکول شمس آباد، گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کوٹلی ستیاں اور ٹیکسلا کو بسیں دینے کی تقریب گورنمنٹ بلائنڈ گرلز اسکول شمس آباد میں منعقد ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی افتخار بٹ تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار بٹ نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باجود خصوصی تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی قابل تعریف اقدام ہے، کورونا کی وباء کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود خصوصی بچوں کی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کمی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں خاتون کی اراضی پر قبضہ، زمین کی فائل گم، عدالت برہم

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی افتخار بٹ نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں مجموعی طور پر 1500خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں،تقریب میں ڈی اوا سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید بھی موجود تھیں۔

Related Posts