کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ زندگی ہے پاکستان ریلیز کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Arts Council released Zindagi Hai Pakistan song for Independence Day

کراچی : معروف دانشور انور مقصود نے کہا کہ 73 سال سے پاکستان مشکلات میں تھا مگر مشکلات انہی پر آتیں ہیں جن کے آئندہ دن اچھے ہوں، مجھے یقین ہے کہ نوجوان نسل بہت ذہین ہے پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہوگا۔

14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی یہی سوچ، امید اور پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ملی نغمے “زندگی ہے پاکستان ” کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر آرٹس کونسل کے صد راحمد شاہ ، سیکریٹری اعجاز فاروقی اور نغمے کے ڈائر یکٹر سہیل جاوید نے بھی خطاب کیا۔ آرٹس کونسل کی پروڈکشن کے تحت جاری ہونے والے نغمے کے بول کے پس منظر کا آغاز اور اختتام انور مقصود کے شارٹ سے ہوا ۔

نغمے میں 1947 ء کی ہجرت اور پاکستان کے شہروں دیہاتوں سمندر اور دریاؤں صنعتوں اور کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ میں لوگوں کو خوش کرنے میں لگ گیا اصل میں مجھے بچوں کو پڑھانا چاہیے تھا۔

انہوں نے قوم کے روشن مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی پیشانی روشن اور آنکھیں چمکتی ہیں اور یہ نیہ نسل بے انتہاقابل ہے ۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہناتھا کہ آزادی کا جشن اسکردوسے لے کر کراچی تک ہرشخص منانا ہے لیکن آرٹ کونسل کا انداز مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا

ملی نغمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ نغمہ معروف رائٹر صابر ظفر نے لکھا اورشفقت امانت علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ گانے میں انور مقصود پورے عہد کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

Related Posts