صبا قمر اور بلال سعید کی وضاحتیں جھوٹی، ویڈیو شوٹنگ پر سزا ہونی چاہئے۔شہباز گِل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج
اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی گانے کی شوٹنگ پر دی گئی وضاحتیں جھوٹی ہیں جبکہ اِس عمل کی سزا ہونی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے اداکار بلال سعید کی طرف سے دی گئی وضاحت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو خیال کرنا چاہئے تھا اور اب بلال سعید اور صبا قمر صاحبہ اِس پر جھوٹی وضاحتیں فرما رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے گانے کی ویڈیو شوٹنگ مسجد وزیر خان میں کی جس پر عوام ناراض نظر آتے ہیں جبکہ گلوکار بلال سعید نے وضاحت کی کہ مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کے مناظر دِکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص۔ لوگوں کی غیر ارادی طور پر دلآزاری پر معذرت خواہ ہیں۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں رقص کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل غلط کیا اور اِس پر آپ کو غلط وضاحتیں نہیں دینی چاہئیں۔ متعلقہ حکام (چیف سیکریٹری) کو پروڈکشن ٹیم اور محکمۂ اوقاف کے خلاف کارروائی اور مقدمہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں سزا ہو۔ 

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ صبا قمر کے مطابق صرف نکاح کا سین شوٹ ہوا تھا، فنکار اور ادیب معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وہ اخلاقی اقدار کے باغبان ہوتے ہیں۔ ہمارے تو چند فنکار بھی دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں۔ مسجد کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجدوزیر خان  میں گانے کی شوٹنگ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر صبا قمر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 ٹوئٹر پر آج صبا قمر آج کا دوسرا بڑا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس کے تحت اب تک 14 ہزار 400 سے زائد پیغامات بھیجے جا چکے ہیں جن میں مسجد میں رقص کی ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

  مزید پڑھیں: مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہو گئے

Related Posts