اسلام آباد میں فراڈ پر کارروائی، پولیس نے چیئرمین نیب کا جعلی مشیرِ قانون گرفتارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں فراڈ پر کارروائی، پولیس نے چیئرمین نیب کا جعلی مشیرِ قانون گرفتارکرلیا
اسلام آباد میں فراڈ پر کارروائی، پولیس نے چیئرمین نیب کا جعلی مشیرِ قانون گرفتارکرلیا

اسلام آباد میں پولیس نے فراڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے جعلی مشیرِ قانون کو گرفتار کر لیا  جبکہ ملزم نے ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات سے لمبی چوڑی رقوم وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے جعلی مشیرِ قانون کو شہرِ اقتدار میں تھانہ مارگلہ کی حدود میں گرفتار کیا گیا جبکہ جعلساز شخص اپنے آپ کو چیئرمین نیب کا قانونی مشیر ظاہر کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے جسٹس شہزاد قمر بشیر، مشیر برائے چیئرمین نیب کہلوانے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جب ہم نے متعلقہ محکمے سے تصدیق کی تو ہمیں پتہ چلا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں جسٹس شہزاد قمر بشیر نام کا کوئی شخص ملازم نہیں ہے جبکہ ملزم مختلف طریقے اختیار کرکے بڑی کاروباری شخصیات سے کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے۔

قبل ازیں ملزم واردات کیلئے اسلام آباد کے صفا گولڈ مال کے مالک کی گاڑی ڈبل اے ایف 777 میں اپنے جعلی اسٹاف کے ساتھ مطلوبہ مقام تک پہنچا جہاں فراڈ کے ذریعے مزید مال بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم واردات سے قبل ہی ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔

پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ملک ریاض اور شاہد قریشی سے بھی رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص گینگ کی صورت میں ایک مدت سے جعلی جسٹس بن کر پاکستانی شہروں اور بیرونِ ملک میں وارداتیں کرتا رہا۔

ملزم کی مرسیڈیز گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل  تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے آپ کو امریکا کا جسٹس ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی جبکہ پولیس کو بین الاقوامی ملزم کی طویل عرصے سے تلاش تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں  نوجوان کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ

Related Posts