این ڈی ایم اے کی مدد کیلئے فوجی دستے سامان سمیت کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army Troops arrived in Karachi to help the NDMA

کراچی :شہر قائد میں برساتی نالوں کی بد ترین صورتحال اور ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کراچی میں فوج کو بھیج دیا ، بدھ کی شب فوجی دستے امدای سامان اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہرمیں داخل ہو گئے۔

فوج کو اپنے درمیان دیکھ کر شہریوں نے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے ، لیاقت آباد ، گلبرگ ، ناظم آباد کے شہریوں نے بتایا کہ بدھ کی شب رات 10 بجے کے لگ بھگ فوجی ٹرک جن میں ڈی واٹرنگ پمپ، کشتیاں، رسے، و دیگر آلات موجود تھے ۔

فوج کے پاس سامان دیکھ کر شہریوں نے تبصرہ کیا کہ وفاقی حکومت نے اس بار کراچی کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے اور پاک آرمی کو کراچی میں مکمل ساز سامان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت طوفانی بارشوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار

شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی کو اگر وفاق مکمل کنٹرول میں لے اور اس سے حاصل ہونے والا ریونیو کا 30 فیصد بھی کراچی پر خرچ کیا جائے تو برساتی نالے صرف صاف ہی نہیں بلکہ پختہ بھی بنائے جا سکتے ہیں اور شہر میں ترقیاتی کام کے ساتھ اسے صاف شفاف اور رہنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

Related Posts