قبضہ مافیا کے کارندے 3شرافی گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sharafi Goth police arrest 3 alleged land grabbers

کراچی :پولیس کی بر وقت کارروائی ، شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں اقبال باغیچہ کے قریب غیر قانونی تعمیرات اورقبضہ میں ملوث لینڈ مافیا کے 3کارندے گرفت میں آگئے۔

گرفتار ملزمان میں منور ولد بھانو،جاوید ولد بادشاہ گل اور سدھیر ولد ودان شامل ہیں، ملزمان سرکاری اراضی پر قبضے کر کے ان پر غیر قانونی تعمیرات کرتے تھے اور معصوم شہریوں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فروخت کر دیتے تھے۔

ملزمان اس سے قبل ملیر ضلع میں مختلف مقامات پر قبضے کرنے کے لیے ایک منظم گروہ کی شکل میں کارروائیاں کرتے تھے، ملزمان نے اس سے قبل بھی کئی مقامات پر سرکاری اراضی ٹھکانے لگائی ہے اور کروڑوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

اقبال باغیچہ کے قریب ملزمان قبضہ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات میں مصروف تھے کہ شرافی گوٹھ پولیس نے اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی کر کے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی حاجی نذیر فرارہونے میںکامیا ب ہو گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حاجی نذیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کی ہدایت پر غیر قانونی قبضوں اور تعمیرات کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ان کی ہدایات کے تحت کسی بھی جگہ غیر قانونی تعمیرات یا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:ابراہیم حیدری میں دہشت کی علامت نزاکت ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں بھی تھانہ کی حدود میں کسی لینڈ گریبر نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اورہمیں اطلاع مل گئی تو پولیس ایکشن میں نظر آئیگی۔

Related Posts