پاکستان میں لیپ ٹاپ 7 فیصد گھرانوں کے پاس ہے، سروے رپورٹ جاری کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں لیپ ٹاپ 7 فیصد گھرانوں کے پاس ہے، سروے رپورٹ جاری کردی گئی
پاکستان میں لیپ ٹاپ 7 فیصد گھرانوں کے پاس ہے، سروے رپورٹ جاری کردی گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں لیپ ٹاپ رکھنے والے گھرانوں کے اعدادوشمار پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں لیپ ٹاپ 7 فیصد گھرانوں کے پاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے ایک سروے رپورٹ شائع کی جس کے مطابق پاکستان میں 7 فیصد گھر ایسے ہیں جہاں لیپ ٹاپ موجود ہیں جن میں سب سے کم تعداد صوبہ بلوچستان کی ہے۔ بلوچستان میں صرف 2 فیصد گھروں میں لیپ ٹاپ استعمال ہوتے ہیں۔

گیلپ سروے کے مطابق سب سے زیادہ لیپ ٹاپ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں استعمال ہوتے ہیں جہاں 27 فیصد شہری لیپ ٹاپ سے کام لیتے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا کے شہری علاقے سرِ فہرست ہیں۔ کے پی کے میں 16 فیصد گھرانوں میں لیپ ٹاپ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سی سی ٹی وی کیمروں کی دوڑ، پاکستان امریکا سے آگے نکل گیا

Related Posts