سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کوڈی سی سینٹرل تعینات کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt appointed Maulana Fazlur Rehman's brother DC Central karachi

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا نتیجہ نکل آیا۔

سندھ سرکار نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو صوبہ سرحد سے لاکر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کا ڈپٹی کمشنر کا مقرر کردیا۔

23جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرحان غنی خان کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ گریڈ 19 کے ضیاء الرحمان کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ محکمہ ایس جی اینڈ سی ڈی نے 23 جولائی کو نوٹیفکیشن نمبر NO:SOI(SGA&CD)-1/08/2019(06) جاری کر دیا ہے جس میں پرویژنل مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس) گریڈ 19 حکومت کے پی کی افسر ضیاء الرحمان کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

سابق ڈی سی سینٹرل کراچی فرحان غنی کو ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات و ٹاؤن پلاننگ کر دیا گیا ہے یہ عہدہ پہلے سے خالی تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی ، ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے چند ہی روز بعد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Posts