سندھ حکومت چار ماہ سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani expresses concern over water crisis in Karachi

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چار ماہ سے عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے،یہ بات انہوں نے کیٹرنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔وفد میں چیئرمین قیس شیخ، وائس پریذیڈنٹ جنید الرحمن، ریحان ہاشمی و دیگر شامل تھے۔

حنید لاکھانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ باقی کاروبار کی طرح ہمیں بھی شادی ہالز کھولنے کی اجازت دی جائے، وفد نے ملاقات میں کاروبار کی بندش کی وجہ سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت چار ماہ سے عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، حکومتی ایس او پیز کے تحت اب کاروبار کو کھول دینا چاہیے کیونکہ کیٹرنگ اور شادی ہالز کے کاروبار سے بھی بہت سارا مزدور طبقہ وابستہ ہے جو کہ کاروبا ر بند ش کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکارہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ کسی بھی حال میں غریب اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں، کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات میں سب سے زیادہ غریب اور مزدور طبقہ متاثر ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل، شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، فیکٹریاں، کارخانوں کی بند ش نے غریبوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچا دی ہے، وفاقی حکومت نے صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے غریبوں کی مالی امداد کی۔

سندھ حکومت نے جب مویشی منڈی، مارکیٹیں، ٹرینوں سمیت دیگر شعبوں کے لیئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے تو پھر کیٹرنگ اور شادی ہالز کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیئے بھی ایس او پیز بنائی جانی چاہیں اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

Related Posts