پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 15ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت 15ارب سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوتیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید104.30پوائنٹس کے اضافے سے 37804پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

45.23 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب1کروڑ81لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا، ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت رجحان کے باعث مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37550پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری شروع ہوئی جس کے سے مندی کا رجحان زائل ہوگیا اور تیزی لوٹ آئی ٹریڈٖنگ کے دوران انڈیکس 37985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 104.30پوائنٹس کے اضافے سے37804.61پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس بھی 39.46پوائنٹس کے اضافے سے16407.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس56.73پوائنٹس کے اضافے سے26902.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج کے دن 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ196میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب6ارب70کروڑ33لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب21ارب72کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts