اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اخلاقی پالیسیوں اور کالعدم قرار دینے کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے کیونکہ اِس طرح کی پابندیاں ملک میں ٹیکنالوجی کی صنعت کی تباہی کا باعث بنیں گی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی اے اور عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے باعث ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعمیر و ترقی پر برا اثر پڑے گا جس سے ٹیکنالوجی مستقل طور پر داؤ پر لگ سکتی ہے، پاکستان آج بھی ایک ترقی پذیر ملک ہے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آج بھی پتھر کے عہد سے باہر آتے دکھائی نہیں دیتے، کیونکہ معاشی معاملات میں بے جا مداخلت کی جاتی ہےجس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Courts and PTA must stay away from moral policing and Ban Approach,such bans on internet based Apps ll destroy Pak tech industry and development of technology ll be permanently hampered,we are still not out of woods b/o judges illadvised interferece in economic matters
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020
یہ بھی پڑھیں: برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم ہوگیا۔فواد چوہدری