اب دبئی میں نہیں پاکستان میں ہی تمام سیریز کھیلیں گے، پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB confirms all 128 COVID-19 tests of PSL players are negative

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ  پاکستان اب اپنی تمام ہوم سیریز کی میزبانی اپنی سرزمین پر کرے گا، پاکستان میں سیکیورٹی کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وسیم خان نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ بہت مہنگی پڑتی ہے،  پاکستانی ٹیم اب اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں ہی کھیلے گی،ان کاکہناتھا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے بورڈ نے بڑی محنت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کی میزبانی کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد سری لنکا سے ٹیسٹ میچز پاکستان میں کرانا ہمارا اگلا ہدف ہے،  انہوں نے جلد ہی ایک اور کرکٹ سیریز کے پاکستان میں انعقاد کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے بعد جنوری میں بنگلہ دیشی ٹیم کو پاکستان مدعو کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز بھی پاکستان میں ہی منعقد کرائیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کا کوئی اضافی پیسہ نہیں دیا ہے، سری لنکا کی انٹرنیشنل ٹیم آرہی ہے اور شائقین کو بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے کافی اہم ہے اور وہ پی ایس ایل فرنچائزوں کے تحفظات کو دور کریں گے۔

اس سے قبل وسیم خان کا مقامی ہوٹل میں کہنا تھا کہ  احتساب سے کوئی بالاتر نہیں ہے، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی حیثیت سے تاریخ میں سب سےسے زیادہ اختیارات دیئے ہیں، انہیں بھی احتساب کا سامنا ہوگا، انہیں اختیارات دے کر احتساب سے مشروط کردیا گیا ہے۔

Related Posts