حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ کی ایمبسیڈر بننے پر یاسر حسین کی ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yasir Hussain Ain't Happy After Q Mobile Appoints Esra Bilgic

کراچی: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کے پاکستانی برانڈکی ایمبسیڈر بننے پر ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

دلکش ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ کیو موبائل کے ایک اشتہار میں جلوہ گرہوئیں تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

پاکستانی برانڈ کیلئے غیر ملکی اداکارہ کو ایمبیسیڈر بنانے پر اداکار یاسر حسین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برانڈ  کیلئے بھارتی یا ترک کی بجائے پاکستانی فنکاروں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

یاسر حسین پاکستانی برانڈز کی تشہیر کیلئے بھارتی اور دیگر غیر ملکی فنکاروں کی شمولیت پر ناراض ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی برانڈز میں  پاکستانی فنکاروں کو سفیر بنانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ

اداکار یاسر حسین نے کہا کہ کیا ماہرہ خان، سونیا، مینال، صبا، ایمن میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن سکے؟ ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو اور دوسروں کے بجائے اپنے اداکاروں کو ترجیح دو۔

Related Posts