مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 4 افراد شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 4 افراد شہید
مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 4 افراد شہید

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر بھی 1 مظلوم کشمیری کو شہید کردیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد شہید ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ غاصب بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔ آج ضلع اسلام آباد میں مظلوم کشمیری کو شہید کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع اسلام آباد میں ہی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زدمیں آ کر ایک کشمیری خاتون زخمی ہو گئیں۔ کشمیر میڈیا سروس نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہادتوں کی تصدیق کی۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں  و کشمیر میں ظلم و ستم کا جو بازار آج گرم نظر آتا ہے، اُس کی ابتدا برصغیر کی برطانوی سامراج سے آزادی سے قبل ہوئی اور 13 جولائی 1931ء کے روز 22 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن کی یاد میں مظلوم حریت پسندوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے۔

آج سے ٹھیک 89 سال قبل یعنی 1931ء میں 13 جولائی کے روز ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ہر سطح پر مسلمانوں کا استحصال شروع کردیا۔مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہوں، مساجد اور قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ دیگر بے شمار ظلم و ستم ڈھائے گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یومِ شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے

Related Posts