بھارتی قبضہ غیر قانونی، کشمیری مسلسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی قبضہ غیر قانونی، کشمیری مسلسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم
بھارتی قبضہ غیر قانونی، کشمیری مسلسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے جبکہ مظلوم کشمیری مسلسل نسل در نسل جدوجہدِ آزادی میں شہید ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 13جولائی 1931ء کے شہداء موجودہ جدوجہدِ آزادئ کشمیر کے اجداد کہے جاسکتے ہیں کیونکہ آزادی کی جدوجہد کی بنیاد اسی دن رکھی گئی۔ 

جدوجہدِ آزادی کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نسل در نسل مظلوم کشمیری عوام آزادی کیلئے جان دیتے رہے اور آج وہ ہندوتوا کی پیروکار فاشسٹ مودی حکومت سے ٹکرا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت ان سے چھیننا چاہتی ہے جس کیلئے غیر قانونی آباد کاری کا منصوبہ بنایا گیا تاکہ مظلوم حریت پسندوں کو ان کی شناخت سمیت ان کے وطن سے نکال دیا جائے۔ 

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا اور ہم آزادئ کشمیر تک مظلوم حریت پسندوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اُس دن تک مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے جب تک کشمیر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد نہیں ہوجاتا اور وہ دن اِتنا دُور نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کی عظمت کو سلام  پیش کرتا ہوں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے ان 22 بیٹوں کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں جو ظالم ڈوگرہ فوجیوں کے سامنے سینہ سپر رہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی

Related Posts