عوام صرف وزیراعظم سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان
چیئرمین پیپلزپارٹی کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گُر سیکھ گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج بھی پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس جدوجہد میں ہمیشہ اُن کے رہے گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ملک کی عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے داخلی، خارجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو مشکل حالات میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کی عوام ملکی مسائل کے حل کے لیے صرف وزیراعظم عمران خان سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام بہتری کے لیے متحد ہے۔

Related Posts