امتحان کے بغیربراہ راست بھرتی ہونیوالے 18 اسسٹنٹ کمشنر امتحان میں فیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : عدالتی احکامات پر بغیر کمیشن کا امتحان پاس کیے براہ راست بھرتی ہونے والے 18 اسسٹنٹ کمشنر امتحان دینے کے بعد فیل ہو گئے، سندھ حکومت کو سبکی کا سامنا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن نے نتائج میں تمام 18 اسسٹنٹ کمشنرز کے فیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عدالتی احکامات کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن نے 18 اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحان لیا۔

امتحان میں تمام 18 اسسٹنٹ کمشنرز کے امیدوار فیل ہو گئے، سندھ پبلک سروس کمیشن حکام نے چیف سیکرٹری سندھ کو تمام امیدواروں کے فیل ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا،گریڈ 18 میں ترقی کیلئے کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ھے۔

مزید پڑھیں:مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جے آئی ٹی رپورٹ کو جعلی قرار دیدیا

ماضی میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے کمیشن کے امتحان کو نظر انداز کرکے متعلقہ 18 اسسٹنٹ کمشنرز کو بھرتی کیا تھا  اور بغیر امتحان پاس کیے گئے افسران کی ملازمت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Related Posts