حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

حیدرآباد: حیدرآباد لطیف آباد قاسم آباد سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ،حیسکو کے فیڈرز کا بار بار بند ہونا معمول بن گیا۔ حیدر آباد کے فیڈر زحیسکو کے کنٹرول سے باہر ہوگئے۔

بار بار بجلی کے تعطل سے کروڑوں روپے کی گھریلو اور کمرشل برقی اشیاء ناکارہ ہوگئیں۔ شدید گرمی میں لائٹ 10منٹ آرہی ہے تو 30منٹ جارہی ہے،حیسکو ذرائع کے مطابق فیڈرز اوور لوڈنگ کے سبب بار بار ٹرپ ہورہے ہیں۔

حیسکو عملہ کنڈے مافیا کیخلاف آپریشن کرتا ہے لیکن رات کو دوبارہ کنڈا مافیا کنڈے ڈال دیتا ہے۔ کہی بھی چوکیداری سسٹم کے تحت چیکنگ کا سلسلہ نہیں ہے،حیسکو عملے نے ریکوری کو چھوڑتے ہوئے کنڈا مافیا کیخلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ لیکن اس کے باوجود فیڈر اوور لوڈنگ کے سبب کام نہیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لائٹ آنے جانے میں شہریوں کو کڑوروں روپے کی بجلی سے چلنے والی اشیاء ناکارہ رہی ہیں،وولٹیج بھی کہی زیادہ تو کہی کم آرہے ہیں جبکہ لطیف آباد قاسم آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا 100سے زائد ٹرانسفارمر جلے ہوئے ہیں، جنہیں حیسکو کا عملہ تبدیل کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

شہریوں نے حیسکو کے عملہ پر الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے حیسکو جلے ہوئے ٹرانسفارمر بنوانے کیلئے 30سے40ہزار روپے تک طلب کررہا ہے اور شہری محلوں میں گھر گھر چندا کرکے حیسکو کے عملے کو ٹرانسفارمر بنوانے کے پیسے اپنی مدد آپ کے تحت دیئے جارہے ہیں۔

Related Posts