پاکستان میں مذہبی امتیاز اور فرقہ وارانہ منافرت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔حمزہ علی عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں مذہبی امتیاز اور فرقہ وارانہ منافرت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔حمزہ علی عباسی
پاکستان میں مذہبی امتیاز اور فرقہ وارانہ منافرت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔حمزہ علی عباسی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز میں مذہبی امتیاز اور فرقہ وارانہ منافرت بڑے پیمانے پرموجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستان کوئی شاہی سلطنت نہیں بلکہ ایک جمہوری ملک ہے اور ہم مسلمانوں نے پاکستان کو فتح نہیں کیا تھا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مسلم اکثریتی ریاست کہا جاسکتا ہے اور 14 اگست 1947 کو جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا، ہم اس کی حدود میں رہائش پذیر ہوئے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے 1947ء میں وطنِ عزیز میں یہ بات تسلیم کرتے ہوئے رہائش اختیار کی کہ ہم سب یہاں مساوی حقوق رکھنے والے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید منافقت قبول نہیں، میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں مذہبی امتیاز بڑے پیمانے پر موجود ہے جس کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور فنکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نسل پرستی انسان کی بنائی ہوئی چیزوں میں سب سے زیادہ قابلِ نفرت ہے۔

ٹوئٹر پر1 ماہ قبل  اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نسل پرستی نہ صرف قابلِ نفرت بلکہ بلا جواز بھی ہے جبکہ کسی شخص کو نسل کی بنیاد پر پسند کرنا یا اس سے نفرت کرنا باعثِ تشویش ہے۔

مزید پڑھیں: نسل پرستی  سب سے قابلِ نفرت ہے۔حمزہ علی عباسی

Related Posts