جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 11 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 29ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 11 لاکھ 91ہزار 681افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ29ہزار127) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 836 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد43لاکھ31ہزار883ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے63لاکھ 30ہزار671افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد چلی، برطانیہ اور میکسیکو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے