کراچی کے مزید 3اضلاع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مزید 3اضلاع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی کے مزید 3اضلاع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی:کراچی کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ شہر قائد کے 6 اضلاع کی مختلف یوسیز میں گزشتہ 14 روز سے اسمارٹ لاک ڈان نافذ تھا جسے گزشتہ شب ختم کردیا گیا۔

کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد ضلع جنوبی اور غربی میں دو ہفتے تک جبکہ ضلع ملیر میں صرف 5 روز تک لاک ڈاؤن ہوگا۔ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حوالے سے نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی صحت افسر جنوبی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی سے متعلق 2 جولائی کو جمع کرائے گئے خط اور سندھ ایپیمڈیمک ڈیزیز ایکٹ 20142015 کے سندھ ایکٹ نمبر VIIIکے تحت 2 ہفتے کے لیے مختلف سب ڈویژنز کے علاقوں یاگلیوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 3 جولائی سے لے کر 16 جولائی کو رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔سب ڈویژن سول لائنز میں خیابان راحت کے تمام کمرشل علاقوں، کلفٹن بلاک 4، کلفٹن بلاک 5 خیابان اقبال سے نہر خیام تک، باتھ آئی لینڈ، آرام باغ میں کھوڑی گارڈن مارکیٹ،کھارادر، مچھی میانی مارکیٹ،کھارادر میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

گارڈن میں جیلانی مسجد روڈ اور نانک واڑا میں ہری مسجد روڈ کے تمام کمرشل علاقوں، ڈولی کھاتا، شو مارکیٹ گارڈن، لیاری میں مدنی روڈ موسی لین اور صدر میں بزرٹا لائن میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی صحت افسر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد مختلف یونین کونسلز میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع غربی کی یونین کونسلز میں 3 جولائی کو رات 12 بجے سے 17 جولائی کی شام 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

Related Posts