عزیر بلوچ نے 198افراد کو قتل کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عزیر بلوچ نے 198افراد کو قتل کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف
عزیر بلوچ نے 198افراد کو قتل کیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

کراچی: ماضی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیپلز امن کمیٹی لیاری کے سربراہ اور مبینہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کی 36صفحات پرمشتمل جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔سندھ حکومت عزیربلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پیر کو پبلک کرے گی۔

ذرائع سے ملنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں عزیربلوچ کے اہلخانہ اوردوستوں کے نام بھی درج ہیں۔ رپورٹ میں حبیب جان،حبیب حسن، سیف علی، نورمحمدسمیت درجنوں اہم نام شامل ہیں، عزیر بلوچ نے 198افرادکو قتل کرنیکااعتراف کیا ہے۔

عزیربلوچ نے لسانی اورگینگ وارتنازعہ میں تمام افرادکوقتل کیا،جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق عزیربلوچ نے اثرورسوخ کی بنیادپر 7ایس ایچ اوز تعینات کرائے،جے آئی ٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کرایا۔

عزیر نے 2019 میں محمدرئیسی کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا، جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں بھتہ دبئی بھیجاجاتا رہا، 2008 سے 2013 کے دوران مختلف ہتھیار خرید نے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

ملزم متعدد پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔ عزیربلوچ کے پاکستان اوردبئی میں غیرقانونی اثاثوں کاانکشاف بھی ہوا ہے، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی میں 20سے زائددوستوں کے نام شامل ہیں۔

عزیربلوچ کی جے آئی ٹی میں اس کے16رکنی اسٹاف کابھی ذکر ہے، عزیربلوچ گینگ وارمیں بلاواسطہ اوربراہ راست ملوث تھا،جے ا ٓئی ٹی نے عزیربلوچ کو 2006 میں ٹھٹھہ کے علاقے چوہڑ جمالی سے گرفتار کیا، عزیربلوچ کو7کیسزمیں چالان کیاگیا،10ماہ جیل میں رہا،جے آئی ٹی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں عزیربلوچ نے اپنے استاد تاجو کو دبئی پھر افریقہ منتقل کرایا۔

عزیربلوچ نے 10سے زائد کارندوں کوایران ودیگرممالک بھجوانے کا اعتراف بھی کیا ہے، عزیربلوچ کا گینگسٹرز کو مدد دینے والے افسران کی تقرریاں کرانیکا اعتراف 8سے زائدپولیس افسران کوعزیربلوچ نے مختلف مقامات پرتعینات کرایا۔

لیاری ٹاؤن کا سابق ایڈمنسٹریٹر 2009 میں 2لاکھ بھتہ دیتاتھا، جے آئی ٹی، عزیربلوچ کی ہدایت پرگینگ کارندے مال بردارٹرک لوٹتے تھے، جے آئی ٹی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مال بردارٹرک فروخت کرنے کے بعد15لاکھ کاحصہ دیاجاتاتھا۔

عزیربلوچ کااسلحہ لالہ توکل اورسلیم پٹھان سے خریدنے کا اعتراف،عزیربلوچ نے 2009 کے بعد اسلحہ اپنے ساتھیوں کودینے کااعتراف کیا۔رحمان ڈکیت کے بعد عزیربلوچ نے فشنگ بوٹ مالکان سے بھتہ وصول کیا۔ عزیربلوچ نے ایران سے پیدائشی سرٹیفکیٹ،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لینے کااعتراف بھی کیا ہے۔

Related Posts