حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے، جاوید آرائیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt should provide assistance to cargo transport, Javed arain
Transport strike

کراچی : ایف پی سی سی آئی اسٹینڈ کمیٹی برائے فریٹ فارورڈنگ اینڈ لاجسٹک سروسز کے سابق وائس چیئرمین اور سابق جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیریئر ایسو سی ایشن جاوید رشید اصغر آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔

انہوں  نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ،کورونا سے قبل روزانہ 18ہزار ٹن کارگو مختلف انڈسٹریل زونز اور شہر کے مختلف پورٹس پر سروسز فراہم کرتے تھے۔

ہزاروں افراد کا روزی روزگار منسلک تھالیکن اب صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے، کارگو ٹرانسپورٹ کے کاروباری امور شدید متاثر ہوئے ہیں ،حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو  پیکیج دے۔

جی ڈی پی میں 15پرسنٹ شیئر ہے حکومت کارگو ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بینکوں سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:ہارون رشیداوورسیز انویسٹر زچیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نئے صدر منتخب

موجودہ حالات میں سروائیو کرنا مشکل ہو گیا ہے شدید خسارے کا سامنا ہے کارگو ٹرانسپورٹ کو دوبارہ اپنے وسائل پر انحصار کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2یا 3سال کیلئے ٹوکن ٹیکس ایکسائز ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں 50فیصد رعایت دی جائے۔

Related Posts