کراچی :شیل پاکستان کے سی ای اوہارون رشیدکو اوورسیز انویسٹرزچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔
تقرری اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سابق صدر شہزاد دادا کے بینک سے استعفیٰ کے بعد عمل میں آئی جنہوں نے یو بی ایل کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ازاں اوآئی سی سی آئی کی صدارت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
اوآئی سی سی آئی سے جاری اعلامیئے کے مطابق میزان بینک کے بانی صدر اورسی ای او عرفان صدیقی کو اوآئی سی سی آئی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے 1997میں المیزان انویسٹمنٹ بینک کے قیام کا آغاز کیاجس کو بعد ازاں مئی 2002میں ایک مکمل شیڈول اسلامی کمرشل بینک میں تبدیل کردیا گیا جس کو پاکستان میں سب سے پہلے اسلامی کمرشل بینک لائسنس دیا گیا۔
اوآئی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ اوآئی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونا ایک اعزاز کی بات ہے معاشی شراکت داری کے اعتبار سے ملک کی سب سے چیمبر ہونے کے ساتھ ساتھ اوآئی سی سی آئی تمام سرکاری محصولات کا ایک تہائی سے زائد شیئر کرنے کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہے۔
اس موقع پر ہارون رشید نے کورونا سے درپیش چیلنج سے نبٹنے کیلئے حکومتی حکمتِ عملی کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوآئی سی سی آئی کے ممبران اس حقیقت سے پوری طرح واقف ہیں کہ حفاظتی اقدامت پر عمل پیرا ہو کر معیشت کا پہیہ چلتا رہے، کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی رہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کو ملک کی معاشی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کا مکمل ادراک ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل کی پالیسیوں کے ساتھ اور ان کے نفاذ سے پاکستان کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کیلئے سب سے زیادہ امید افزاء ملک کے طور پر واپس دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:آئل مافیا کا دباؤ، وزارت خزانہ کاپیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے انکار