محمد علی جناح یونیورسٹی میں آن لائن امتحانات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Open house session at MAJU today

کراچی؛ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی  کے موجودہ سیمسٹر اسپرنگ۔20 کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فراہم کردہ گائیڈ لائن کے مطابق آن لائن کلاسز کے باقاعدہ انعقاد کے بعد اب اس ہفتہ کے دوران آن لائن امتحانات بھی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

ماجو کے آن لائن امتحانات کے کنٹرولر محمد کاشف خان کے مطابق یونیورسٹی کے طلبہ نے بڑے اعتماد کے ساتھ ان امتحانات میں شرکت کی اور ان کی حاضری گزشتہ سال منعقد ہونے والے مینوئل امتحانات کے مقابلہ میں بھی بہت بہتر رہی ہے۔

یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مینیجر شہباز عبداللہ نے بتایا کہ ان کے شعبہ کی جانب سے آن لائین امتحانات کی تمام کاروائی کی مکمل ریکارڈنگ کی گئی تاکہ طلبہ کی جانب سے کسی قسم کی شکایت موصول ہونے پر اصل صورتحال واضح کی جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن امتحانات کے دوران اساتذہ اور طلبہ کی کارکردگی کا معیار انتہائی اطمینان بخش رہا اور اس موقع پر طلبہ  کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ہرممکن مدد فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سال کے دوران حکومت کی جانب سے کوویڈ 19وبائی امراض کے بحران کے نتیجہ میں درسگاہوں کی بندش کے بعد ماجو میں آن لائن کلاسز کا انعقاد اور آن لائن امتحانات کی تکمیل کے علاوہ اگلے سیمسٹر فال۔20 کے لئے آن لائن داخلے بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماجو میں فری آن لائن ایڈمیشن ٹیسٹ کی سہولت میں 15یوم کی توسیع

دریں اثنا ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اور ڈائیریکٹر آن لائن ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر عاصم امداد نے یونیورسٹی کے امتحانات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو آن لائن امتحانات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہم اب مستقبل میں آن لائن ایجوکیشن پروگرام مزید بہتر طریقہ اور اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں گے۔

Related Posts