ایم ایم نیوز کی خبر پرایکشن، کراچی میں تیزاب گردی کے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کراچی،اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں رقم کے تنازعے پر تیزاب گردی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 متاثرہ افراد کامران اور عامر پر تیزاب پھینکنے والے عباد اور عمران کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایم ایم نیوز نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور ملزمان سے زبردستی صلح کرانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

اعلیٰ حکام کے فوری احکامات پر علاقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  15 ہزار روپے رقم کا تنازعہ تیزاب گردی کا سبب بن گیا،ظالم قرض خواہ نے نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں 2  نوجوانوں پر تیزاب پھینک کرجھلسا دیا۔

کامران اور عامر نیوکراچی میں عباد اور عمران نامی دکانداروں سے حساب لینے گئے جس کے بعد  دکاندار عباس نےرقم کی ادائیگی سے انکار کیا اور  آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔ملزم عباد نے طیش میں آکر دکان میں رکھا گندھک کا تیزاب کامران اور عامرپر پھینک دیا۔

مزید پڑھیں: درندہ صفت دکاندار نے 2 افراد پر تیزاب پھینک دیا

Related Posts