اسلام آباد: پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ زیر تعمیر مکان سے چھاپے کے دوران 2خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سیکورٹی ادارو ں کی کارروائی سے قبل نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کارروائی کے دوران زیر تعمیرمکان سے 4 دستی بم،4 کلو بارود،پریما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
دہشت گروپ نے شہر میں تخریب کاری کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا،قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ مل گیاہے،جلد قانون کے گرفت میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی جبکہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،شہر میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے، انٹیلیجنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد دہشتگرد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔