اب ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ
اب ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے لوگوں کو اتنا تباہ کردیا ہے کہ اب یہ خود بھی پریشان ہوگئے ہیں ٹڈی دل صرف کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے،یہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ہے مگر وفاقی حکومت کرونا کی طرح اس پر بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کا ایسے مقابلہ کرینگے جیسے کورونا کا کیاتھایہ سن کر ٹڈی دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیر اعلی سندھ نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بھی ایوان کو اعتماد میں لیا اور بتایا کہ چار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ہم نے وہاں ریپڈ فورس تعینات کی ہوئی تھی۔ہمارا ایک پولیس والا شہید ہوا۔آگے جاکر ایک اور دہشت گرد کو مارا۔ایک دہشت گرد پارکنگ تک پہنچا تھا وہ وہاں مار گیا۔

سپاہی شاہد نے جام شہادت نوش کیا، تین پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے جبکہ دو اور سیکورٹی گارڈ زخمی ہیں،واقعہ میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں، مراد علی شااہ نے اپنے خطاب میں یہ اہم اعلان کیا کہ اب ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر ایکسائز کو کہاہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیں وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیاہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل گلوبل مسئلہ ہے اور اس کی اگلی لہر جولائی میں ایران سے آنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان کیا وزیر اعلیٰ نے بنایاہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بڑی باتیں کی جاتی ہیں کہ سندھ حکومت نے گاڑیاں خرید لی ہیں۔اب پیٹرولیم مصنوعات کا بم گرایاگیاہے اور ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو میں نے خود کہاکہ ہم لوگوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔وفاقی حکومت لوگوں کو بالکل دفن کردیناہ چاہتی ہے کیا۔

سب کو یاد ہے کہ یہ کس نے کہا تھا کہ سب سے زیادہ سکون کہاں ملتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ قومی ایکشن پلان میں کہاگیاہے کہ ہر چیز این ڈی ایم اے کودیدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے کچھ نہیں کرنا کیا؟ٹڈی دل صر ف ہماری ذمہ داری ہے کیا؟

انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز این ڈی ایم اے کا ذکر کردیاتھا وفاقی حکومت لوگوں کو اتنا تباہ کردیاہے کہ اب خود پریشان ہیں۔کل ایک عشائیہ میں پکڑ دھکڑ کر کر لوگوں کو جمع کیا گیا جو دوسروں کو یہ مشورہ دیا کرتے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے اب یہ خود گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔

Related Posts