نیب شفافیت اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب
میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نیب شفافیت اور قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ ایمانداری اور رزق حلال ہمیشہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد دولت کمانے والوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے۔نیب نے ڈبل شاہ کو اس سے لوٹے گئے4ارب روپے وصول کر کے اسے سنگل شاہ بنا دیا،یہ رقم ڈبل شاہ کے متاثرین میں تقسیم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کیس کے شریک ملزم تصور گیلانی سے لوٹے گئے 1.9 ارب روپے میں سے1.2 ارب روپے وصول کر کے متاثرین میں تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جن پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی /کوآپریٹو سوسائٹیزکے خلاف نیب میں کیسز جاری ہیں ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاکیونکہ سرکاری ملازمین پنشنروں کو لوٹ کر ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے ساتھ فراڈ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریگولیٹرز کو جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرنے چاہئے انہیں چیک کرنا چاہئے کہ سوسائٹی نے NOCحاصل کیا ہے۔ متعلقہ ریگولیٹر سے لے آؤٹ پلان کی منظوری لی گئی ہے اور قانون کے مطابق اس زمین پر اس کا قبضہ ہے۔

Related Posts