کراچی کے صنعتکاروں نے گیس کے نرخوں میں20 فیصد کمی کی اپیل کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi industrialists demand to reduce gas rates by 20%

کراچی:نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن معیزاور نسیم اخترنے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں توانائی قیمتوں میں کمی کومدنظر رکھتے ہوئے گیس نرخوں میں کمی کی جائے ، برآمدکنندگان کو بین الاقوامی مارکیٹوںمیں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے درست اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اخترنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کوورنا سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران اور عالمی مارکیٹوں میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس نرخوں میں فوری طور پر20فیصد تک کمی کی جائے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکے اور برآمدکنندگان عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل ہوسکیں گے۔

نکاٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم سے اپیل میںدرخواست کی ملک کے بہتر ترین معاشی مفاد اور صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے پڑوسی ملکوں کی طرح توانائی کو سستا کیا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔

انہوں نے گیس کمپنیوں کی جانب سے اضافی104 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے صنعتکار موجودہ حالات میں مہنگی توانائی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بروقت اور درست فیصلہ کرتے ہوئے بجلی نرخوں کی طرح گیس نرخوں میں بھی فوری کمی کا اعلان کرے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بہت زیادہ کم ہوئی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اب تک اس کے ثمرات نہیں پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کے پاس گیس نرخوں میں اضافے کی درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا بلکہ حکومت گیس مہنگی کرنے بجائے عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمتوں کی دوڑ کا مقابلہ کرسکیں جو کہ پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات سے ہی ممکن ہے کیونکہ بیرونی خریدار چین، بھارت سمیت دیگر ممالک کی سستی مصنوعات کی نسبت مہنگی پاکستانی مصنوعات کیوں خریدیں گے ؟۔

مزید پڑھیں:صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی بندش کورونا کا حل نہیں خودکشی ہے، اسماعیل ستار

کیپٹن اے معیز خان اور نسیم اخترنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ گیس کمپنیوں کی جانب سے نرخوں میں اضافے کی کسی بھی تجویز کو رد کرتے ہوئے گیس نرخوں میں20فیصد تک کمی کا اعلان کریں تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور گرتی برآمدات کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

Related Posts