پشاور پولیس اسٹیٹ بن گیا، ذہنی مریض نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar police torture young boy

اسلام آباد :صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں پولیس راج، ذہنی مریض کو مبینہ طور پر کرپٹ ایس ایس پی آپریشن پشاور کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز ایس پی آپریشن کے حکم پر پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک ذہنی مریض کو تھانے میں ننگا کرکے بہیمانہ تشدد کیا گیا جس سے نوجوان ایک ہفتے تک اپنی یادداشت سے محروم رہا۔

تشدد کرنے کے بعد پولیس نے خود ایک ویڈیو کلپ بنایا جس میں تشدد زدہ نوجوان کو دکھایا گیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں غلطی پر ہوں اور پولیس نے مجھ پر کسی قسم تشدد نہیں کیا ۔

واقعہ کی حقیقت تب سامنے آئی جب تھانے کے ایک اہلکار نے تشدد کی ویڈیو لیک کردی جس میں پولیس اہلکار نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دوسرے روز بھی کے ایم سی بس ٹرمینل کے ملازمین یرغمال

پشاور کے شہریوں نے ویڈیو کلپ دیکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے اور وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts