کراچی کے علاقے سکندر آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے سکندر آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق
کراچی کے علاقے سکندر آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان جاں بحق

شہرِقائد میں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لےلی۔ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سکندر آباد میں پیش آیا جہاں اپنے والد کی پستول سے ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے والے نوجوان کویہ معلوم نہیں تھا کہ پستول میں گولی موجود ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سے گولی چل گئی اور اس کے سر میں لگ گئی جس کے باعث نوجوان موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی عمر 17 سال تھی۔

نوجوان کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ بغیر اجازت لائسنس یافتہ اسلحہ بھی استعمال نہ کریں۔

Related Posts