کراچی : لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ہوا، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت آباد نمبر 10 کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں احساس پروگرام کی جانب سے ضرورت مندوں میں نقد رقم تقسیم کرکرنے کا سلسلہ جاری تھا۔
ایس ایس پی لیاقت آباد کے مطابق دستی بم حملے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔قریب کھڑی رینجرز کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں احساس پروگرام کے تحت نقد رقم لینے والے شہری شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسکول کے گیٹ پر دستی بم پھینکا اور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: گھوٹکی میں دھماکہ، 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری ہلاک جاں بحق