پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 60 ہزار 118افراد متاثر، 3 ہزار93 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 60 ہزار 118افراد متاثر، 3 ہزار93 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 60 ہزار 118افراد متاثر، 3 ہزار93 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 60  ہزار118 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 93ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 5 ہزار 358نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 118 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک9 لاکھ82ہزار 12ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد31ہزار500ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے60 ہزار138، سندھ میں 59ہزار 983، خیبرپختونخواہ میں 19ہزار 613، بلوچستان میں 8ہزار 794، آزاد کشمیر میں 740، گلگت بلتستان میں1 ہزار 213جبکہ اسلام آباد میں 9 ہزار 637کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر97ہزار 810فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ59ہزار 215افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 202افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 916افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث755،آزاد کشمیر میں 15، گلگت بلتستان میں 18، اسلام آباد میں94 جبکہ بلوچستان میں 93افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سینیٹر رحمان ملک نے   کہا کہ میں قوم کو ناامید نہیں کررہا بلکہ اصل صورتحال بیان کررہا ہوں کہ کورونا کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوگا۔

سینیٹر رحمان ملک نےگزشتہ روز کورونا کے خلاف ایس ا وپیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے  کہا کہ پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اگر سختی سے عمل نہ کرایا گیا تو حالات قابو سے باہر ہونگے، امپیریل کالج لندن کے مطابق کورونا کی وجہ سے اموات 80 ہزار سے 25 لاکھ ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوگا، رحمان ملک

Related Posts