جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں82لاکھ 57ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 45ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر82 لاکھ 57ہزار 885افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ45ہزار986) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 594 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد35 لاکھ5ہزار 150ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے43لاکھ 6ہزار749افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کے بعد اٹلی، پیرو اور ایران وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیکسا میتھا سون کورونا متاثرین کیلئے مؤثر دوا قرار