پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 54 ہزار 723افراد متاثر، 2 ہزار975 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 54 ہزار 723افراد متاثر، 2 ہزار975 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 54 ہزار 723افراد متاثر، 2 ہزار975 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 54  ہزار723 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 975ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 5 ہزار 839نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 136 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک9 لاکھ50ہزار 782ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد28ہزار117ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے58 ہزار239، سندھ میں 57ہزار 868، خیبرپختونخواہ میں 19ہزار 107، بلوچستان میں 8ہزار 437، آزاد کشمیر میں 703، گلگت بلتستان میں1 ہزار 164جبکہ اسلام آباد میں 9 ہزار 242کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر93ہزار 348فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ58ہزار 437افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 149افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 886افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث731،آزاد کشمیر میں 13، گلگت بلتستان میں 17، اسلام آباد میں90 جبکہ بلوچستان میں 89افراد جاں بحق ہوئے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث اسلام آباد میں مزید 6 سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

Related Posts