طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے بھی ٹیم میدان میں اتاردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIA forms JIT to investigate PK-8303 crash

کراچی : ایف آئی اے نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنیوال ےحادثے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر امیگریشن جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے۔ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیئر ترمذی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین بھی شامل ہیں۔

جے آئی ٹی لاہور ایئرپورٹ سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گی ،پی آئی اے اور سی اے اے کے عملے کے ممبروں سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ پی کے 8303 سے متعلق تمام ریکارڈکی جانچ کرے گی۔

واضح رہے کہ بائیس مئی کو کراچی کے ماڈل کالونی میں ہوائی جہاز کے حادثے میں 97افراد ہلاک اورصرف دو افراد زندہ بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کو طیارہ حادثے کے شواہد پر مبنی رپورٹ 22 جون کو پیش کی جائے گی

کراچی میں  ہونیوالے اس حادثے کے حوالے سے تاحال مصدقہ طور پر کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ کے احکامات پر ایف آئی اے کی ٹیم بھی تحقیقات کیلئے میدان میں آگئی ہے۔

Related Posts