اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا کورونا وائرس کے خلاف نوجوانوں سے مدد لینے کا فیصلہ کار آمد ثابت ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے اقدام کو سراہتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ برطانیہ، پاکستان اور اٹلی کے بعد تھائی لینڈ نے بھی رضاکاروں کی فورس قائم کر لی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ تھائی لینڈ نے 10 لاکھ رضاکاروں کی فورس کو کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے میدان میں اتارا ہے جبکہ پاکستان وہ واحد ترقی پذیر ملک تھا جس نے اپنے نوجوانوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا اور وہ انتہائی کار آمد ثابت ہوا۔
برطانیہ، پاکستان اور اٹلی کے بعد تھائی لینڈ نے 1 ملین رضاکاروں کی فورس کو کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے میدان میں اتارا ہے۔
پاکستان واحد ترقی پذیر ملک تھا جس نے اپنے نوجوانوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا جو آج انتہائی کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔
https://t.co/dlwoGCzxZ9— Usman Dar (@UdarOfficial) June 9, 2020