کورونا کے باعث موجودہ معاشی منظرنامے میں گیس نرخوں میں کمی ناگزیر ہے، اسماعیل ستار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meat Industry: The Growth Potential: Ismail Suttar

کراچی:  ایمپلائز فیڈریشن کے صدر اسماعیل ستار نے صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں 40 فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس سستی ہونے سے مینوفیکچررز ، برآمدکنندگان مصنوعات کو مسابقتی لحاظ سے مزید پرکشش بناسکیں گے۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے کورونا وبا سے پیدا ہونے والی سنگین معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو رواں ہفتے میں گیس نرخوںمیں 40 فیصد کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے لہٰذا کورونا کی مہلک وبا کی موجودگی میں ملک کے موجودہ معاشی منظر نامے کے پیش نظر گیس نرخوں میں بھی کمی ناگریز ہو گئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملکی صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمارے جائز مطالبے پر ضرور غور کرے۔

ای ایف پی کے صدر نے ایک بیان میں کہاکہ گیس نرخوں میں کمی کا مطالبہ موجودہ قیمتوں کے فارمولے کے تحت عملی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو برابری کی بنیاد پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے منصفانہ اور فیصلہ کن اقدام کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ گیس کے شعبے میں حوصلہ افزائی اور مقامی معیشت میں مجموعی طور پر مسابقت کو بڑھایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: قرضوں کے بہاؤ اور لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اسماعیل ستار

انہوں نے مزید کہاکہ گیس سستی ہونے سے مقامی صنعتوں کو اِن پٹ لاگت کے معاملے میں فائدہ ہوگا۔اسی طرح مینوفیکچررز اور برآمدکنندگان بھی اپنی مصنوعات کو مسابقتی لحاظ سے مزید پرکشش بناسکیں گے نیز نرم اور مثبت فیصلہ بلآخر معیشت کو مستحکم کرنے میں ایک کردار ادا کرے گا اور پاکستان توانائی کے بڑھتے بحران سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

Related Posts