عادل صدیقی کے گرد نیب کا شکنجہ سخت، پلاٹوں پر قبضے میں ملوث 2 ساتھی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore man arrested for beating up mother over money: police

کراچی:قومی احتساب بیورو کی ٹیموں نے ڈیفنس اور نیو کراچی کے علاقوں میں چھاپے مارے اور مبینہ قبضہ مافیا اور جعلسازی سے پلاٹوں پر قبضے کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے عادل صدیقی کے مبینہ جرائم میں شریک ملزم ہیں،ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت زاہد شاہ اور فضل خان کے نام سے ہوئی ہے جو عادل صدیقی کی ملی بھگت سے اسمال انڈسٹریز زون میں پلاٹوں کی غیر قانونی خریداری میں ملوث تھے۔

ملزمان بار بار طلب کرنے کے باوجود نیب کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے جس کے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت نے جاری کیے تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم کیو ایم کے عادل صدیقی پہلے ہی پاکستان چھوڑ چکے تھے ، جبکہ نیب کی ٹیموں نے گذشتہ روز گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تھے اور معلومات اکٹھی کی تھیں اور ساتھ ہی اس موقع پر موجود افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے حقوق غصب، سندھ حکومت نے صوبے میں لسانی تقسیم کی بنیادرکھ دی

ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کو حوالہ نمبر 6/2020 میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ، جب کہ احتساب عدالت اس کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

Related Posts