گورنر سندھ کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازما عطیہ کرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازما عطیہ کرنے کیلئے تیار
گورنر سندھ کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازما عطیہ کرنے کیلئے تیار

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے اپنا پلازما عطیہ کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوجاتے ہیں ان کا پلازما بیماری سے متاثرہ افراد کو دے کر ان کے علاج کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ اس لیے میں نے وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا پلازما عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا جس پر  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مسرت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ ماہ  اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے آج اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج وصول کیے جس میں مجھے بتایا گیا کہ میں اب کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا ہوں۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا

 

Related Posts