وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دُنیا کے تیز ترین باؤلر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر طیش میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ مجھے ابھی ابھی ایف آئی اے لاہور نے ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جو مبہم، سمجھ سے بالاتر ، غلط اور غیر واضح ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اِس قانونی نوٹس کا جواب اپنے قانونی وکیل سلمان خان نیازی کے ساتھ قانونی مشورہ کرنے کے بعد دوں گا۔
https://twitter.com/shoaib100mph/status/1268491447604514816
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم پیئر کا سلسلہ شائقین اور کھلاڑیوں میں یکساں مقبولیت اختیار کرگیا، شعیب اختر نے سابق کپتان عمران خان اور نوجوان پیسر نسیم شاہ کو اپنا جوڑی دار چن لیا۔
سابق اور موجودہ کرکٹ ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سے باؤلنگ پارٹنر کے انتخاب میں شعیب اختر نے گزشتہ ماہ عمران خان اور نسیم کا نام منتخب کیا۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر نے عمران خان اور نسیم شاہ کوجوڑی دار بنالیا