کورونا وائرس کے دوران سندھ بھر میں نادرا دفاتر کیلئے نئے اوقات کار جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NADRA offices to follow new timing schedule in Sindh

کراچی : سندھ بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفاتر کورونا وائرس کے دوروان آج سے نئے ٹائم شیڈول کی پیروی کریں گے۔

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی ہیڈ آفس پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ یہ دفاتر جمعہ کے روز سہ پہر ایک بجے بند رہیں گے۔

میگا سینٹرز سمیت نادرا کے مراکز ہفتے میں سات دن دو شفٹوں میں کام کریں گے۔ پہلی شفٹ اپنے فرائض صبح 8 بجے سے دوپہر 2بجے تک ادا کرے گی جبکہ دوسری شفٹ 2بجے سے شام 8بجے تک کام کرے گی۔

نادرا کے ضلعی اور ایگزیکٹو مراکز پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بجے تا شام  4بجے تک ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ چہرے کے ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے نادرامرکزآتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

نادرا ملازمین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران چہرے کے ماسک اور دستانے استعمال کریں۔ درخواست دہندہ کے فنگر پرنٹ سے لینے کے بعد مشین کو صاف کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ نے بتایا کہ نادرا  کارڈز کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ستمبر 2019 سے بڑھا کر 30 جون 2020 کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا اور ایکسائز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے تیار

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے شناختی کارڈز یا نائیکوپ کی تجدید یا حصول کے خواہاں ہیں انہیں مراکز میں قطار سے بچنے کے لئے آن لائن خدمات استعمال کرنی چاہئیں۔

Related Posts