کراچی کورونا کا مرکز بن گیا،کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے،محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی کورونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے، آبادی کے لحاظ سے شہر میں کیسز کی تعداد 8 فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے تھی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مشیرساحلی امورمحمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنا آنا لمحہ فکریہ ہے۔

نئے کیسز کی تعداد 30 فیصد اور مرنے والوں کی تعداد 25 فیصد سے زائد ہے، بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو مزید نقصان ہوسکتا ہے، عوام احتیاط کریں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 1روز کے دوران 884 افراد کورونا وائرس کا شکار نکلے۔مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں اس موذی مرض کے سدباب کیلئے شب و روز کوشاں ہے اور صوبوں  کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Posts