خانیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن، گندم کی 1500 بوریاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ پنجاب میں محکمۂ خوراک کا ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران خانیوال میں گندم کی 1 ہزار 500 بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محکمۂ خوراک پنجاب نے کہا کہ ضلع خانیوال میں پولیس کی خصوصی برانچ، ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ خوراک نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران گندم کی 1500 بوریاں ضبط کر لی گئیں۔

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے محکمۂ خوراک پنجاب نے کہا کہ گندم کی ضبط کی گئی بوریاں نیازی چوک خانیوال میں واقع فوڈ سینٹر میں منتقل کی گئی ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزی کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

https://twitter.com/FDPunjab/status/1267006299310522374