بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے، شبلی فراز
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے رد عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلامو فوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے دنیا کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے حق میں بیان آنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔

Related Posts