دورہ انگلینڈ کیلئے ذہنی طور پر تیارہوں، نسیم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mentally prepared for England tour: Naseem Shah

لاہور :پاکستان کے نوجوان فاسٹ با ؤلرنسیم شاہ دورہ انگلینڈ کیلئے ذہنی طور پر تیار اورمیزبان ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انگلینڈ میں کھیل کرتجربہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا ہے کہ یہ میرا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہوگا اور میں وہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر نے کیلئے بھرپور محنت کررہا ہوں ، ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کھیل کر سیکھنے کی کوشش کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا میں اس دورے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں اور میں اپنی ٹیم اور ملک کیلئے اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ دورہ پاکستان میں بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف کم عمری میں ہیٹ کرکے پوری دنیا میں اپنی تیز گیند بازی کی دھاک بٹھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر کا نسیم شاہ کرکٹ کے افق کا روشن ستارہ

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔

Related Posts