کراچی: پاکستان میں موذی کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1101 افراد کے اس وباء کے باعث ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھٹنوں میں 1743 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں 16ہزار653 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ ہے جہاں 20ہزار883 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ پنجاب 18 ہزار 730 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبہ بلوچستان میں 3ہزار198، گلگت بلتستان میں 607، اسلام آباد میں 1457، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391 اور آزاد کشمیر میں 171 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس اور متضاد دعوے